جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ناموربھارتی اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متنازع بن گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ نین تارا اور وگنیش شوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متنازع بن گئی، تامل ناڈو کی حکومت نے بچوں کی پیدائش سے متعلق والدین سے وضاحت طلب کرلی۔ نیانتھارا نے اپنے مداحوں کو اس وقت سرپرائز کردیا

جب انہوں نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔تاہم نین تارا کے ہاں بچوں کی پیدائش سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کے ہاں بچے سیروگیسی کی مدد سے پیدا ہوئے ہیں۔ ماہرین قانون کا ماننا ہے کہ بھارت میں رواں برس جنوری سے سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم کچھ مخصوص صورتحال میں اس کی اجازت دی گئی ہے۔ ان قیاس آرائیوں پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر صحت ایم سْبرامنیئم نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں نین تارا اور وگنیش سے وضاحت طلب کرے گی۔ واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں نین تارا اور وگنیش کی شادی کی تاریخ کو لے کر سامنے آئی تھیں کیونکہ یہ جوڑا رواں برس 9 جون کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران جب تامل ناڈو کے وزیر صحت سے سوال کیا گیا کہ وہ جوڑا جس کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی ہو، وہ سیروگیسی کی مدد سے بچوں کی پیدائش کرواسکتا ہے؟ کیا اس کے لیے وقت کی کوئی حدد مقرر ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سروسز اس معاملے کی تحقیقات کرے گا اور ان دونوں سے جواب بھی طلب کیا جائے گا۔ دوسری جانب مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں سیروگیسی کی ہی مدد سے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم ان اسٹارز نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…