اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی نذیر لغاری نے پشاور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’پشاور میں آٹا کے حصول پر گولیاں چل گئیں اور یہ ننکانہ صاحب میں بھاشن دیتا پھر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بول نیوز کے صدر اور ایڈیٹر انچیف نے شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ آپ میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں ۔ اس پر سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پشاور میں آٹا کے حصول پر گولیاں چل گئیں اور یہ ننکانہ صاحب میں بھاشن دیتا پھر رہا ہے۔اس ویڈیو کو سینئر صحافی سلیم صافی نے شیئر کیا ہے اور تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی حقیقی آزادی کی ایک جھلک (۱)۔۔۔۔۔ پختونخوا میں نو سال سے ان کی حکومت ہے۔
عمران خان نیازی کی حقیقی آزادی کی ایک جھلک (۱)۔۔۔۔۔ پختونخوا میں نو سال سے ان کی حکومت ہے۔ https://t.co/bZ9atUk5cP
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 11, 2022