اسحاق ڈار کی آمد، امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ نے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنا شروع کردی

10  اکتوبر‬‮  2022

کراچی (آن لائن) امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 2.05روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2روپے تک سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی

قیمت فروخت 219.90روپے سے گھٹ کر217.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت220.50روپے سے کم ہو کر218.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت216روپے سے گھٹ کر213روپے پر آ گئی اسی طرح 4.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت248روپے سے کم ہو کر243.50روپے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز تیزی کا رجحان ریا،کے ایس ای100انڈیکس 100سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر42200پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔،کاروباری تیزی کی وجہ سے48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا آغازمثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسزکی ٹیلی کام،فوڈز،کیمیکل،توانائی،ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر42400پوائنٹس کی نئی حد عبور کرگیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ نیچے آگئی اور مارکیٹ 42200پوائنٹس کی سطح پر واپس تو آگیا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 126.39پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42085.25پوائنٹس سے بڑھ کر42211.64پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح 32.38پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15857.09پوائنٹس سے بڑھ کر15889.47پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28585.91پوائنٹس سے بڑھ کر28643.99پوائنٹس ہو گیا۔

کارباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب53کروڑ39لاکھ74ہزار894روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68کھرب62ارب81کروڑ92لاکھ30ہزار949روپے سے بڑھ کر68کھرب75ارب35کروڑ32لاکھ5ہزار843روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 10ارب روپے مالیت کے 24کروڑ1لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 31کروڑ33لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 336کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،149میں کمی اور26کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کا ل ٹیلی کام 3کروڑ11لاکھ،پاک الیکٹرون 2کروڑ71لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ67لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ 26لاکھ اور لوٹے کیمیکل 1کروڑ15لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتو ں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 100.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 5850.00روپے ہو گئی اسی طرح 449.50روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 25949.50روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ ماپولیو کے بھاؤ میں 40.01روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2059.99روپے ہوگئی اسی طرح 30.50روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت378.50روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…