منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اسمارٹ فون کی مدد سے دل کی دھڑکن ریکارڈ کرنیوالی ایپ متعارف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ) برطانوی سائنس دانوں نے ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیتھواسکوپ کے بغیر دل کی دھڑکن کا معائنہ کیا جاسکے گا۔کنگز کالج لندن کے ماہرین سمیت ماہرین کی ایک ٹیم کی جانب سے بنائی گئی یہ ایپ نہ صرف دل کی دھڑکن ریکارڈ کرتی ہے

بلکہ دل کے وال کھلنے اور بند ہونے کے درمیان آنے والی آواز بھی ریکارڈ کرتی ہے۔مستقبل میں اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دل سے آنے والی سراسراہٹ کی آواز کا پتہ لگایا جاسکتا ہے جس سے دل کے وال کی کیفیت کے متعلق معلومات حاصل ہوسکے گی۔اس کے ذریعے ایٹریل فِبریلیشن کے متعلق اضافی معلومات بھی حاصل ہوسکے گی۔ بے ترتیب دل کی دھڑکن کے طور پر جانی جانے والی اس کیفیت کی تشخیص اِیکو کارڈیو گرام کے ذریعے ہوتی ہے جس کو ایک اسمارٹ واچ میں نصب کیا جاسکتا ہے۔ایکوز ایپ پر کی جانے والی نئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ 80 فی صد سے زائد افراد نے اپنے سینے پر فون رکھ کر دل کی جو آوازیں ریکارڈ کی گئیں وہ اچھے معیار کی تھیں۔1148 افراد پر کیے جانے والے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ جنس اور وزن سے قطع نظر لوگ اپنے دل کی دھڑکن کو ایپ کی مدد سے خود ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…