گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں دنیا کے سب سے بلند کرکٹ سٹیڈیم کا گلگت میں افتتاح کردیا گیا، پسان کرکٹ سٹیڈیم قدرتی نظاروں سے مالامال ہے اور سطح سمندر سے آٹھ ہزار پانچ سو فٹ بلندی پر واقع ہے۔ کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح مقامی سیاسی قیادت کی موجودگی میں ہوا، سٹیڈیم تک پہنچنے کیلئے تین کلومیٹر طویل سڑک بنائی گئی ہے۔ سٹیڈیم میں پہلا میچ دیامر اور نگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور دیامر کی ٹیم نے یہ میچ جیتا۔