کراچی(این این آئی) شہر میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔یونیورسٹی روڈ پر وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کی ، پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت بلاول ولد قربان کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریبا بائیس برس تھی۔متوفی گلشن اقبال کا رہائشی جبکہ اس کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا ، اس کے والد نے اسے نئی کار دی تھی جس پر وہ اپنے ہی بھائی کے ساتھ ریس لگارہا تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔