اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ کیخلاف پانچویں میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو شدید دھچکا اہم کھلاڑی میچ سے باہر ہوگئے

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ، بدھ کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچ سے باہرہوگئے ۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور وہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں میچ سے باہر ہوگئے دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال ان کی طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان جونیئر لیگ میں شامل کھلاڑی غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ریڈرز اور حیدرآباد ہنٹرز کے کپتان ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم راولپنڈی ریڈرز کے کپتان حبیب اللّٰہ نے کہا کہ لیگ کے اعلان کا سننا ہی سب سے بڑی خوشی تھی ڈرافت والے دن کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس سطح پر پہلی مرتبہ لیگ ہو رہی ہے اس لیے پی جے ایل میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔حبیب اللّٰہ نے کہا کہ کولن منرو ٹیم کے مینٹور ہیں، میں ان سے بہت متاثر ہوں ، کولن منرو کا ایک الگ سا اعتماد ہے ان سے بہت کچھ سیکھوں گا۔

حیدرآباد ہنٹرز کے کپتان مرزا سعد بیگ کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہوگا، ان سے سیکھنے کا فائدہ ہوگا۔ منتظر ہوں کہ لیگ شروع ہو اور ہم عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں اور ڈریسنگ روم شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کھیلا کرتے تھے انہیں دیکھتے ہوئے کرکٹ شروع کی، ڈرافٹنگ پوری فیملی نے لائیو دیکھی اور مجھے مبارک باد دی۔واضح رہے کہ پہلی مرتبہ ہونے والی پاکستان جونیئر لیگ کے مقابلے 6 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…