پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آڈیو لیکس معاملہ،وزیر اعظم ہائوس میں ہونیوالا قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس اچانک موخر،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی)قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو ہونے والا اہم اجلاس موخر کر دیا گیا ،ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث موخر کیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا آج بدھ کو وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی

کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا جس میں اعلی عسکری قیادت نے شرکت کرنا تھی ،اجلاس میںوزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ہونی تھی،اب یہ اجلاس اجلاس وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح پی ایم ہائوس میں ہو گا،وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میںشرکت کیلئے دورہ امریکا پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے،نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی خوش آمدید کہاجائے گا ، سیاسی صورتحال پر مشاورت اور معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس اور عمران خان کی کالز سمیت دیگر سیاسی معاملات پر ارکان اپنی رائے دیں گے۔کابینہ کے پانچ رکنی ایجنڈے کے مطابق 7ستمبر کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کی کمیٹی بر ائے قانون سازی کے 15ستمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جا ئے گی۔ کابینہ 21 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کا بھی جائزہ لے گی ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے لیونگ انڈس انیشیٹیو، بورڈ آف انویسٹمنٹ کی معاہدوں سے متعلق اسٹریٹجی کی سمری بھی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…