لندن ، لاہور(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان
کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیاٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔ شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔دوسری جانبمسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی بد تمیزی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب پر فخر کیا۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں گھیر لیا تھا، اس دوران ان پر الزامات لگائیگئے اور مغلظات بکی گئیں