ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اپنی تیاری کا حال آج کے اعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں، راناثناء اللہ کا پی ٹی آئی کے اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد پر طنز

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں شریک کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ 24ستمبر کو رحیم یار خان جلسے میں تحریک شروع کریں گے اور گھروں سے نکلنے کی کال دیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی اور کہاکہ عمران خان کہتے تھے ہفتے کی تیاری اورتعداد دیکھ کر اسلام آباد کی کال دوں گا۔انہوں نے ملک بھر میں اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد پر طنز کیا کہ اپنی تیاری کا حال آج کے اعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 25مئی کے بعد اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہماری تیاری تو بیکار چلی جائے گی، آپ کی مقبولیت بھی ایک ڈھکوسلا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…