ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

فواد چوہدری بھیجے گئے ہیں،ان کا مقصد تحریک انصاف میں کیا کرنا ہے ؟ حامد خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری بھیجے گئے ہیں،ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے اس سے پہلے جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چْھرا گھونپا۔نجی ٹیوی سے سے گفتگو کرتے ہوئے

حامد خان نے کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی ہائی جیک کرنے ا?ئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اقتدار سے بیدخلی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کا بڑا ہاتھ ہے،حامد خان نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے دوریوں اور پھر قربت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے اختلاف جہانگیر ترین اور علیم خان کی پارٹی میں شمولیت اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر تھا۔انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وزیرِ اعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا ہے، جس کو وقت نے ثابت کر دیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے میں میرا مو?قف درست تھا، صورت حال واضح ہونے پر عمران خان نے شاہ محمود کو میرے پاس بھیجا کہ سفر وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے چھوٹا تھا۔حامد خان نے فواد چوہدری پر بھی وار کرتے ہوئے کہا کہ فواد بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے،وہ اشتعال انگیز بیان دے کر چاہتے تھے عمران خان کو سزا ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…