لاہور، اسلام آباد( این این آئی)احتساب عدالتوں نے سیاسی شخصیات ،بیورکریٹس اور غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکے خلاف 26 ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دئیے۔نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد احتساب عدالتوں نے 26 ریفرنس نیب کو واپس بھجوا ئے ،
ان میں سیاسی شخصیات، بیورکریٹس اور غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکے ریفرنسز شامل ہیں۔نیب کو وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس بھی واپس بھجوا دیا گیا ہے۔پنجاب یوتھ فیسٹیول، ڈی پی او ساہیوال سکینڈل سمیت دیگرکرپشن ریفرنسز بھی نیب کو واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے 12 کیسز جبکہ احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے 8 ریفرنسز دائرہ اختیار ختم ہونے پر واپس بھجوائے ہیں۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لئے کی گئیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کیلئے کی گئیں جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نیوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔نیویارک جانیوالوں نے ہزاروں ڈالرروزانہ کے کمرے میں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی۔ انہوںنے کہاکہ جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی72 وزرا پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی۔شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈارمل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اسلام آباد پر چڑھائی نہیں داد رسی کے لیے آرہے ہیں۔ سول اور آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔