اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی حکومت نے موسم سرما میں ممکنہ گیس بحران سے نمٹنے کیلئے گیس لوڈ منیجنگ پلان کی تیاری شروع کر دی ہے ۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئندہ موسم سرما میں گزشتہ سال کی نسبت گیس بحران میں شدت کا خدشہ ہے، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے لیے
گیس کمپنیوں سے ورکنگ پیپر طلب کر لیاہے،موسم سرما میں گیس کی دستیابی اور طلب کیا ہوگی تخمینہ لگایا جائے گا،موسم سرما میں ایل این جی کی درآمد کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی ،کس سیکٹر کو کتنی گیس ملے گی ترجیحات طے کی جائیں گی،گیس لوڈ مینجمنٹ پلان 15 نومبر سے 15 فروری 2023 تک کے لیے ہوگا،ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ سیلاب سے گیس کی دستیابی اور سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے ،آئندہ موسم سرما میں گیس کی مجموعی طلب 8 ارب کیوسک فٹ یومیہ ہونے کا امکان ہے، گیس کی مجموعی پیداوار 3 ارب 75 کروڑ کیوسک فٹ یومیہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ایک ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 3ارب 25 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ زائد ہونے کا امکانہے،موسم سرما میں گھریلوں صارفین کو گیس کی دستیابی پہلی ترجیح ہوگی،زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے،بجلی کی پیداوار کے لیے گیس کی رسد دوسری بڑی ترجیح ہو گی،جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی سپلائی کے اوقات مقرر کیے جائیں گے ،سیمٹ ،کھاد اور سی این جی انڈسٹری کے لیے گیس کی سپلائی دستیابی سے مشروط ہو گی۔