ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اردن میں اعلیٰ فوجی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی بیوی اور بیٹا قتل کر دیئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی) اردن کی اعلی فوجی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی 43 سالہ بیوی اور 16 سالہ بیٹے کو قتل کریا۔ اس واقعے کے بعد اردن میں عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔قتل کی یہ واردات شمالی اردن کی جرش گورنری کے علاقے دبین میں پیش آیا۔ فوجی عدالت کے پراسیکیوٹر نے اپنے ذاتی فارم ہاس پربیوی اور بچے کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

ہائی کریمنل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی بیوی اور بیٹے کو گولی مار دی۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جلد ہی وہ دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود ہی جا کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق پراسیکیوٹر کے خاندان میں کسی بات پراختلاف تھا۔ دونوں کے درمیان عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف ایک کیس بھی چل رہا تھا، تاہم فارم ہاس میں جب قتل کی واردات ہوئی تو سولہ سالہ بیٹا بھی موجود تھا جو فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔پبلک پراسیکیوٹر قتل کے بعد زیادہ دیر نہیں لگائی بلکہ جلد ہی خود کو سیکورٹی سروسز کے حوالے کر دیا تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔اپنی طرف سے عمان میں پبلک پراسیکیوٹر نے جراش گورنری میں اپنی بیوی اور بیٹے کے قتل میں ملوث “معروف قانونی شخصیت” کے کیس سے متعلق کسی بھی معاملے یا معلومات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔پبلک پراسیکیوٹر نے آڈیو ویژول میڈیا اور سوشل میڈیا سے کہا ہے کہ وہ اس موضوع یا ابتدائی تفتیش کے انعقاد سے متعلق کوئی بھی معلومات شائع نہ کریں۔پبلک پراسیکیوٹر کے سرکلر میں کیس کی قانونی اہلیت یا اس کے نتیجے میں ہونے والے جرمانے کی تحقیق بند کرنے اور کیس سے متعلق کسی بھی تصویر یا ویڈیوز کی گردش یا دوبارہ اشاعت کو روکنے کی ہدایت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…