کراچی(این این آئی)انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ بابر اور رضوان سے جان چھڑالی جائے‘‘۔شاہین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بابر اور رضوان سے جان چھڑالی جائے۔انہوں نے لکھا کہ دونوں اتنے خودغرض کھلاڑی ہیں، اگر صحیح کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ہی مکمل ہوجانا چاہیے تھا اور یہ آخری اوور تک لے گئے، میرے خیال سے اس پر تحریک نہ چلائی جائے؟،شاہین نے کہا کہ مجھے اس بہترین ٹیم پر فخر ہے۔