جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مہسا امینی کی ہلاکت ، ہنگاموں میں شدت آگئی ، 36افراد ہلاک

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آن لائن )ایران میں پولیس کی حراست میں ایک لڑکی کی ہلاکت پر مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔22 سالہ مہسا امینی کو گزشتہ ہفتے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا

اور وہ حراست کے دوران مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے حوالے سے بتایا کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں اب تک 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ احتجاج کے دوران 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں مگر سینٹر فار ہیومین رائٹس (سی ایچ ا?ر ا?ئی) کے مطابق یہ تعداد زیادہ ہے۔اس ادارے نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ایران میں احتجاج کے 7 ویں دن حکام نے کم از کم 17 ہلاکتوں کو تسلیم کیا مگر ا?زاد ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 36 تک پہنچ چکی ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔سی ایچ ا?ر ا?ئی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے احتجاج پر گولیوں اور ا?نسو گیس کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جارہا ہے اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…