جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے سیلاب کی صورتحال بیان کرنے کیلئے طوفان نوح کا حوالہ دے دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور تباہی کو بیان کرنے کے لئے طوفان نوح (ایک بہت بڑا سیلاب جو نوح علیہ السلام کے زمانے میں آیا )کا حوالہ دے دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں

کونسل برائے امور خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان نوح میں 40 دن 40 رات پانی برسا تھا، پاکستان میں جون کے وسط سے جاری بارشیں اگست کے آخر تک جاری رہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ جب بارشیں رکیں تو پاکستان کے وسط میں سو کلومیٹر کی جھیل وجود میں آچکی تھی، جھیل کاپانی اپنے پیچھے تباہی چھوڑتا ہوا سمندر کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سات میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہوا۔ متاثرین سیلاب کی تعداد کینیڈا کی 95 فیصد آبادی کے برابر ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں، خدشہ ہے دو ماہ بعد گندم کی بوائی بھی نہیں ہوسکے گی، ہمیں اپنے لوگوں کے لیے موسمیاتی انصاف چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.8 فیصد ہے، میں اپنے لوگوں کے لیے امداد کی نہیں انصاف کی بات کروں گا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…