جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بابر اعظم نام ہی کافی ہے، کِنگ اِز بیک ، خوشدل شاہ تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ بھی کپتان بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، خوشدل شاہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بابر اعظم نام ہی کافی ہے،

کنگ اِز بیک ،تاریخی فتح مدتوں یاد رہے گی، پاکستان زندہ باد۔یاد رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، جبکہ رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کیلئے کچھ نہیں کہہ سکتا،جو چیز ہمارے کنٹرول میں نہیں اسے سوچتے بھی نہیں ہیں۔انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم اچھا کرتے ہیں تب بھی تنقید ہوتی ہے اور برا کھیلتے ہیں تو پھربھی تنقید کرنے والے انتظار میں ہی ہوتے ہیں،اس لیے جو چیز ہمارے کنٹرول میں نہیں اسے سوچتے بھی نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پرفارمنس زبردست رہی، ہم نے پہلے بھی اہداف حاصل کیے ہیں، رضوان اور میں نے پلاننگ کے مطابق کھیلا، کنڈیشن اور ہدف کے لحاظ سے پلان بنایا تھا اور اسی حساب سے ہم مثبت کھیلے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ایک ہی تھا کہ

پاکستان یہ میچ جیتے، میری اور رضوان کے مابین اچھے تعلقات ہیں، ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ نسیم کے بجائے حسنین کو بینچ اسٹرینتھ دیکھنے کیلئے

موقع دیا تھا،بینچ اسٹرینتھ کو چیک کرنا ضروری ہے کیونکہ ورلڈکپ قریب تر ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ دیکھنے میں ڈرائی لگ رہی تھی اور ہم نے کچھ کیچز ڈراپ کیے،کراچی کی کنڈیشن میں اسپن بولنگ کو سپورٹ ملتا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…