جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات کردیئے۔ گوری خان نے ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں 17 سال بعد شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں باتیں کیں۔

انہوں نے گفتگو کے دوران اپنے اہلِ خانہ سے متعلق دلچسپ حقائق بتائے۔ شوہر شاہ رخ خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سادہ ترین انسان ہیں جن سے میں ملی ہوں۔ گوری کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے سامنے جو بھی چیز آتی ہے وہ خاموشی سے کھا لیتے ہیں۔بیٹے آریان خان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ بیٹا مجھے پوری آستینوں والی قمیض پہننے نہیں دیتا، کیونکہ اسے یہ پسند نہیں، اسی وجہ سے میں زیادہ تر ٹی شرٹس پہنتی ہوں۔گوری نے بتایا کہ ان کے بچوں میں سب سے سمجھ دار سہانہ خان ہیں جبکہ سب سے بہترین شخصیت ابرام خان کی ہے۔ واضح رہے کہ اپنے کام کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران گوری خان اپنے گھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی خاتون رہی تھیں۔قبل ازیںبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کو زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیا ہے۔مشہور بھارتی ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 7 میں شرکت کے دوران گوری خان نے ان مشکل تجربات کا ذکر کیا جب ان کے اہل خانہ کو بیٹے کی گرفتاری کے باعث گزرنا پڑا۔گوری خان نے بتایا کہ ایک ماں کے طور پر جن حالات سے میں گزری اس سے زیادہ بْرا اور کچھ نہیں ہوسکتا لیکن آج میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہمیں اس دوران سب سے بہت پیار ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام دوست احباب یہاں تک کہ وہ لوگ جنہیں ہم نہیں جانتے ہر کوئی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا، میں ہر اس شخص کی شکرگزار ہوں جس نے کسی نہ کسی طرح سے ہماری مدد کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال آریان خان کو منشیات کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں رواں سال الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں رہا کردیا گیا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…