احمد پور سیال (این این آئی) احمد پور سیال اور اس کے گردونواح میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی چیخیں نکال دی ہیںدیگر اشیائے خورو نوش کے ساتھ ساتھ اب آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے فی من آٹا 4000 ہزار روپے اور فی کلوآٹا95روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا ۔ آٹا مہنگا کرکے غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے ۔