کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے اپنی اور دیگر کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کر دیں۔ٹوئٹر پر پاکستان کا جھنڈا ٹوئٹ کرتے ہوئے بابر اعظم نے تین تصاویر ٹوئٹ کیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں بابر کو اللہ کا شکر ادا کرتے تو کہیں فتح پر محمد رضوان کے گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی دیکھاجا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔