کراچی (آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فارم میں واپسی پر بھارتی صحافی بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت بابراعظم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔جہاں دنیا بابر اعظم کیجمعہ کی رات میچ کی کارکردگی پر واہ واہ کر رہی ہے وہیں بھارتی صحافی بھی بابراعظم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔اویناش آریان نامی بھارتی سپورٹس جرنلسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر بابر اعظم سے متعلق متعدد ٹوئٹس کی ہیں۔بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی پرفارمنس کا انتظار کیا کنگ، مجھے آپ سے پیار ہے۔ایکاور ٹوئٹ میں بھارتی صحافی کا لکھنا تھا کہ خوبصورت بابر اعظم، بادشاہ واپس آ گیا ہے، جیو شیر، کیا کھلاڑی ہو آپ۔