اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چک شہزاد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شاہنواز امیر نے بیوی کو کیا چیز مار مار کر موت کے گھاٹ اتار ا ، مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاوند نے بیوی کو جم کے ڈمبل مار مار موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو بیٹے نے قتل کردیا۔

چک شہزاد فارم ہاوس سے لاش برآمد کر لی گئی۔شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی 37سالہ سارہ بی بی کو جم کے ڈمبل سر میں مار مار کے قتل کر دیا،صحافی ایاز میر کا بیٹا چک شہزاد اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا جہاں پر قتل کیا گیا.اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی.ملزم چک شہزاد کے فارم ہاوس نمبر 46 میں رہائش پذیر تھا.چک شہزاد پولیس نے ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔شاہنواز امیر کی کینیڈین نڑاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔صحافی ایاز امیر کے بیٹے جس کی عمر 37 سال اور اہلیہ کی عمر 37 سال ہے۔شاہ نواز عامر (صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے) نے اپنی زوجہ سارہ بی بی عمر 37سال کو جِم میں استعمال ہونیوالے dumbbell مار کر قتل کر دیا۔ وقوعہ 23ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد فارم ہاؤس 46میں پیش آیا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی۔سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے نے اپنی اہلیہ کو چک شہزاد فارم ہاؤس میں قتل کر دیا ذرائع کے مطابق 3 ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی اہلیہ دبئی میں جاب کرتی تھی کل ہی واپس پاکستان آئی تھی ملزم کی والدہ بھی ملزم کے ساتھ مقیم تھی والدہ نے ہی پولیس کو بلایا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا سر پر بھاری لوہے سے وار کیا گیا جسکی وجہ سی مقتول بے ہوش ہو گئی اور ملزم نے پانی کے ٹب میں ڈال دیا جسکی وجہ سے سارہ کی جان چلی گئی ملزم شاہنواز نے مقتولہ کو بے ہوش کر کے واش روم میں شاور کھول دیا جہاں پانی میں تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو فیس بک پر پسند کیا تھا جس کے بعد نکاح چکوال میں ہوا۔ قتل کی پولیس کو اطلاع شاہنواز کی والدہ نے دی۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…