بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام ،گندم اوپن مارکیٹ 38سو سی39 سوروپے فی من تک پہنچ گئی ، آٹافی کلو 120سے 130روپے فی کلو ہوگیا،

پنجاب حکومت کی ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ پر گرفت کمزور ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر اور ضلع بھر میں کھانے پینے کی اشیاء جن میں سبزی،دالیں،گھی،آٹا،چینی،دودھ اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کے نرخ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے نہ صرف دو گنے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں بلکہ بعض علاقوں میں آٹا،آئل،دودھ اور سبزیاں بھی نایاب ہیں۔حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لئے آٹا سستے داموں فراہم کرنے کا بندوبست کیا تھا اب وہ بھی مارکیٹ سے نایاب ہے جبکہ گلی اور محلوں کی سطح پر کریانہ سٹورز کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے جو دکاندار آٹے کی فراہمی کے لئے مقرر کئے گئے تھے۔انہوں نے بھی حکومتی آٹے کے تھیلے نان،روٹی اور دیگرہوٹل مالکان کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا یے اس طرح آٹے کے تھیلے کی دس کلو کی قیمت 490روپے مقرر تھی اب وہ بازار میں ایک کلو آٹے کی قیمت 110سے لیکر 130روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…