لاہور( این این آئی )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی ،اقتصادی اورسماجی بحران انتہاکوپہنچ گیاہے، پی ڈی ایم مطلوبہ نتائج نہیں دے سکی ،اب اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئندہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وقت پرفیصلے نہ ہوئے تووقت کسی کاانتظار نہیں کرے گا۔فوڈ سکیورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے،بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انہیںلے ڈوبے گا۔ انہوںنے کہا کہ وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے وفد اسرائیل گیا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہزاروں کی تعدادمیں سول آرمڈفورسزکو اپنے لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھنائونی سازش ہے۔