بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا لانگ مارچ سسر اور داماد کی لڑائی وجہ کیا ہے ؟

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میںسینئر اینکر و تجزیہ کارطلعت حسین نے کہا کہ حکومت شکر کرے گا بلکہ کابینہ میں کچھ لوگ بیٹھے ہوئے دعائیں کر یں گے کہ عمران خان کا دھرنا یا لانگ مارچ کامیاب ہو جائے وہ خود بڑے مسئلوں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں ،

انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب کی خواہش ان کے گلے میں پڑی ہوئی ہے ، کابینہ تو اس پر راضی ہی نہیں ہے کہ حکومت کو اس طرح چلنا چاہیے ، عمران خان کی کامیابی کی خاموش دعائیں حکومت کے اندر بیٹھے ہوئے لوگ کریں گے اگر عمران خان حکومت کو ہٹانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو حکومت کے پاس الیکشن میں جانے کیلئے بہت بڑا جواز ہو گا کہ وہ بتائیں کہ عمران خان اس قسم کی سیاست کرتے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جو ایشو ہے وہ اس حکومت کا ایشو نہیں ہے ، عمران خان کا ایشو جو ہے وہ سسر اور داماد کا ہے ، بڑے چائو کیساتھ سسر جی ایک داماد ڈھونڈ کر لائے تھے وہ ان کی خواہشات کے مطابق نہیں چلا اور اب گھر میں لڑائی پڑ گئی اب یہ لڑائی سارے محلے کو اوورویل کیے ہوئے ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کا لانگ مارچ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس پر ن لیگ خوش ہو جائے گی اس کی حکومت سے جان چھوٹ جائے گی ، سسر جی کا کیا ہو گا ؟۔ اینکر پرسن منیب فاروق نے سوال پوچھا کہ طلعت صاحب سسر اور داماد کی تو سمجھ آگئی ہے آپ ن لیگ کیلئے کونسا رشتہ تجویز کریں گے، اس پر سینئر تجزیہ کار طلعت حسین کا کہنا تھا تھا کہ وہ تو محلے والے ہیں وہ خوامخواہ بیچ میں آگئے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن طلعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جو پہلے کہا تھا اور جو آج کیا ہے اس کے اندر بہت فرق ہے۔

جو فواد چوہدری جیسے لوگ کہتے ہیں اس کو تو کوئی سنجیدہ شخص سنجیدگی سے نہیں لیتاکیوں کہ یہ معاملات فواد چوہدری سے آگے کے ہیں وہ جڑے رہنے کے لئے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں تاکہ ٹی وی پر تھوڑا ایئر ٹائم مل جائے اس کے علاوہ ان کی وقعت نہیں ہے ۔

عمران خان نے جو آج کہا تو انہوں نے یو ٹرن لیااور اس نکتے پر آکریو ٹرن لیا جب فرد جرم عائد ہونے والی تھی۔اب یوٹرن لینے کے بعد کیا وہ واقعتاً راہ راست پر آگئے ہیں اس کے اوپر تجزیہ کاروں کی رائے مختلف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…