پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹرز سخت سکیورٹی سے پریشان، باہر سے کھانا آرڈر کرنے پر بھی پابندی عائد

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں سخت سکیورٹی کے باعث قومی کھلاڑی شدید پریشان ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو نیا ہدات نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وہ باہر سے کھانا آڈر نہیں کرسکتے، تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ

جو ہوٹل میں کھانا ہوگا وہ ہی کھانا ہو گا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو باہر جانے کے لیے بھی ایک روز پہلے بتانا ہوگا تاہم کووڈ پروٹوکول ختم ہونے کے باوجود کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کو شکایت کی گئی ہے لیکن سکیورٹی کے آگے مینجمنٹ بھی بے بس ہے۔ اس حوالے سے جب انگلش کرکٹ ٹیم کے بلے باز ہیری بروکس سے جب پاکستان میں فراہم کی گئی سکیورٹی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں کہا کہ بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور مسکراتے ہوئے بولے کہ جب وہ واش روم جاتے ہیں تو لگتا ہے سکیورٹی ان کے ساتھ ہے۔دوسری جانب سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو صدارتی سطح کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، اس کے جو بھی قوانین ہیں اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اگر کسی کھلاڑی کو باہر جانا ہے تو وہ 24 گھنٹے قبل سکیورٹی کو آگاہ کریں گے اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرکے وہاں لے کر جایا جائے گا۔ دوسری جانب کھلاڑیوں کا کہنا ہے صدارتی سطح کی سکیورٹی پہلے بھی فراہم کی جاتی تھی، اس دوران باہر سے کھانا آڈر کرنے کی اجازت تھی لیکن اس بار یہ سہولت بھی ختم ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…