ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

datetime 19  ستمبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)مشہور تامل اداکارہ پولین جیسیکا 18 ستمبر کو چنائی کے ویروگمبکم ملیکا ایونیو میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ آندھرا پردیش کی رہنے والی تھیں اور یہاں کرایے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔

دیپا کے نام سے مشہور پولین جیسیکا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ‘ویدھا’ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے مختلف تامل فلموں اور سیریلز میں کام کیا۔مشہور اداکارہ کی لاش اتوار 18 ستمبر کو ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔کویمبیڈو پولیس کو اداکارہ کے پڑوسیوں سے ان کی موت کی اطلاع ملی تھی۔بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کلپاک گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال بھیج دیا۔اس کے بعد اداکارہ کے لواحقین کو اطلاع دی گئی اور ان کی لاش کو آبائی علاقے آندھرا پردیش روانہ کردیا گیا۔پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ پولین جیسیکا کی رہائش گاہ پر کون کون لوگ آئے تھے۔پولیس کو معلوم ہوا کہ خودکشی سے ایک روز قبل اداکارہ آٹو رکشہ میں سوار ہو کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچی تھیں۔پولیس اس بات کا بھی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا کسی نے انہیں خودکشی پر مجبور کیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں اداکارہ نے لکھا کہ ان کی موت کی اصل وجہ ایک ناکام رشتہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…