جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

قوم ان غداروں کو نہیں بھولے گی جو یہ امپورٹڈ حکومت لائے، عمران خان

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے؟،30 سال سے لوٹا ہوا پیسہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف آدھا بھی واپس لے آئیں تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے،سندھ کے ڈاکوؤں نے رائٹ بینک کینال

کا پیسہ چوری کر کے دبئی بھیجا،،سندھ، بلوچستان میں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے،سندھ میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے کسان گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ قوم ان غداروں کو نہیں بھولے گی جو یہ امپورٹڈ حکومت لائے۔ تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کے لوگ نہیں۔تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چکوال والوں کے جنون کوسلام پیش کرتا ہوں، جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب چکوال کو کال دوں گا تو نوجوان، بزرگ، خواتین نے حقیقی آزادی کیلئے سب نے نکلنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے یہ سوال ضرور پوچھوں گا کہ آپ نے کم از کم سمجھ تو جانا تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، آج ساری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے کہ چوروں کو کبھی پاکستان کا آرمی چیف تعینات نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات تیسری ٹیلی تھون کی، تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کے لوگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان میں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے،سندھ میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے کسان گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چودہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، دریائے سندھ کے ساتھ رائٹ بینک کینال کو تاحال سندھ حکومت مکمل نہیں کر سکی،

سندھ کے ڈاکوؤں نے رائٹ بینک کینال کا پیسہ چوری کر کے دبئی بھیجا، سندھ کے غریب کسانوں کا برا حال ہے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں،ملک میں سیلاب اور بیرون ملک دورے کر رہا ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے، ملک میں سیلاب اور شہبازشریف باہر چلا گیا، بلاول بھٹو، دیسی ولایتی وہ بھی منہ اٹھا کر باہرچلا گیا،

اگر باہر جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کر دیتے، شہبازشریف کی سمرقند میں روس کے صدرکے ساتھ ملاقات ہوئی، امپورٹڈ وزیراعظم کوسازش کے تحت لایا گیا۔عمران خان نے کہاکہ 100شیروں کی فوج کا سردار گیدڑ ہو وہ ہار جائینگے۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ وزیراعظم بیرون ملک مانگنے کے بجائے اپنا پیسہ ملک میں لائیں، 30 سال سے لوٹا ہوا پیسہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف آدھا بھی واپس لے آئیں تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے کہاکہ بھٹو ایک خود دار لیڈر تھا اس وقت بھٹو کو سازش کر کے پھانسی پر چڑھایا گیا، بھٹو بھی آزادی کی بات کرتا تھا، امپورٹڈ حکومت کو بیرونی سازش اور ہینڈلرز لیکر آئے،شہبازشریف کی ساری ترقی اشتہارات کے اندر ہوتی تھی، شہبازشریف نے پنجاب سپیڈ کے ڈرامے کر کے اربوں خرچ کیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کہتا ہے پیسہ چوری نہیں کریں گے ٹھیک خرچ کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کے سربراہ پیسہ چوری کر کے لندن میں بڑے بڑے محلات خریدتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو شہبازشریف بارے سب کچھ پتا ہے، سیکرٹری جنرل کو پتا ہے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، کبھی کوئی چوروں کوبھی پیسہ دیتا ہے، شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو سزا ہونے والی تھی، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے بھیجے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے کیس میں سارے گواہان ہارٹ اٹیک سے مر گئے، آج دنیا کیوں پیسے نہیں دے رہی انہیں پتا ہے، سازش کے تحت ڈاکوؤں کو اقتدارمیں بٹھادیا ہے، 8گھنٹے کے دوران قوم نے مجھے 14 ارب دیئے، قوم کو پتا ہے میرا جینا مرنا اور سب کچھ پاکستان میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…