جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز نے ن لیگ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے پنجاب میں پارٹی امور دیکھنا شروع کر دیئے ،صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سرداراویس لغاری سمیت دیگر کو غیر فعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔بتایاگیاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے خود دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداروں سے مریم نواز نے خود را بطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر رابطے کر رہی ہیں اور ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے۔مریم نواز نے صوبائی صدر راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری سرداراویس لغاری اور دیگر کو غیرفعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل صوبے کے سیاسی معاملات سابق وزیراعلی حمزہ شہباز دیکھتے رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لیگی نائب صدر نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، لیگی قائد کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگرمخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…