ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

جہانگیر ترین نے نئی پارٹی بنانے کی تیاری کر لی

datetime 19  ستمبر‬‮  2022 |

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جہانگیر ترین نے نئی پارٹی بنانے کی تیاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نئی پارٹی بنانے کیلئے متحرک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے جہانگیر ترین اور

مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ہے، جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے،پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں۔قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماؤں کے درمیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی،سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔اس سے قبل دونوں رہنماں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے،دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی، پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی،دونوں رہنماں نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اورآنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین اورمخدوم احمد محمود کے خاندانوں میں دس سال سے جاری ناراضی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پران کے عشائیے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی ہے

دونوں شخصیات نے آئندہ الیکشن مل کر لڑنے اور سیاسی تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی صلح کے جنوبی پنجاب کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…