جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی اداکار فیروز خان اوران کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستانی انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں ایک بار ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ہیں ۔ زیر گردش خبروں کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں

جبکہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپر یس کے مطابق ان خبروں کو اس بات سے تقویت ملتی ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔دوسری جانب پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو یہ قیاس کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں 365 دن یعنی ایک سال کا ساتھ مکمل ہوجانے کی خوشی منائی گئی۔اداکارہ نے پہلے اپنے سامنے رکھے گلدستے ویڈیو میں دکھائے جن پر 365 کا ہندسہ درج تھا بعد ازاں کیمرے میں خود آئیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔گلدستوں کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔اس پوسٹ پر مداح قیاس کررہے ہیں کہ اداکارہ کو اپنا جیون ساتھی مل گیا ہیلیکن اس بار انہوں نے اسے خفیہ رکھا ہے۔صبا قمر نے سال 2021 کے آغاز میں بھی پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کاروباری شخص اور یوٹیوبر عظیم خان سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں عظیم خان سے راہیں جدا کرلی تھیں۔حال ہی میں صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔اداکارہ کا بتانا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک شخص کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور ان سے تعلقات کے بعد ان کا محبت سے متعلق خیال ہی تبدیل ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…