ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملکہ کی آخری رسومات کے اجتماع کو دہائیوں کا بڑا اجتماع قرار دیا جارہا ہے،رپورٹ

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں مدعو عالمی رہنماوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، روس اور شمالی کوریا کے صدر جنازے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ 19 ستمبر کو تدفین کے ساتھ مکمل ہوگا، ملکہ کی آخری رسومات کے اجتماع کو دہائیوں کا بڑا اجتماع قرار دیا جارہا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے سیکڑوں رہنماوں اور غیر ملکی شاہی خاندان کے افراد کی آمد متوقع ہے، ویسٹ منسٹر ایبے میں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔برطانوی حکام کے مطابق آخری رسومات میں صرف ریاست کے سربراہان کو ایک یا دو افراد سمیت مدعو کیا گیا ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر سے شاہی خاندانوں کی لندن آمد جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ملکہ کے جنازے میں ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر، ملکہ میکسیما اور ولی عہد شرکت کریں گے، بیلجیئم کے کنگ فلپ، ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم، موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم بھی شریک ہوں گے۔جاپان کے شہنشاہ ناروہیٹو اور مہارانی ماساکو کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، 2019 میں تخت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ اور اسپین کے بادشاہ فلیپ ششم اپنے والد، سابق بادشاہ جوآن کارلوس اول کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن مہمانوں کی فہرست میں سرفہرست، اس کے علاوہ فرانس کے صدرایمانوئل میکرون اور ترکی کے صدر طیب اردوان بھی شریک ہوں گے۔ملکہ کی آخری رسومات میں برازیل کے صدر جیر بولسونارو، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے سربراہان بھی موجود ہوں گے،

اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا، جرمنی کے فرانک والٹر شٹائن مائر بھی شرکت کریں گے۔فہرست کے مطابق اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ، جنوبی کوریا کے یون سک یول، آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ

ملکہ کی آخری رسومات میں 56 ممالک پر مشتمل دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو بھی جنازے میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔کامن ویلتھ سے زیادہ تر سابق برطانوی کالونیوں کے رہنما ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے،

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے صدر جنازے میں موجود ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ چھ دہائیوں میں یہ پہلا سرکاری جنازہ منعقد کیا جارہا ہے، جنازے میں دنیا بھر سے چند ممالک کے سربراہان کو سیاسی تحفظات کی بنیاد پر مدعو نہیں کیا گیا، ان میں روس، شمالی کوریا، بیلاروس اور میانمار کے سربراہان شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…