ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک ہفتہ کیلئے کی جانیوالی شادی خطرناک سعودی شہریوں کو بیرون ملک بغیر دستاویز شادی پر انتباہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے غیر ملکی سے بغیر دستاویز شادی کرنے کا جرمانہ بڑھا کر ایک لاکھ ریال تک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون وکیل شائمہ الثقفی نے تصدیق کی کہ کہ کسی غیر ملکی خاتون سے بغیر دستاویز شادی کرنے کی صورت میں جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہو سکتا ہے۔شائمہ الثقفی نے خبردار کیا کہ کچھ سعودیوں کو

بیرون ملک میں ایجنٹس ایک ہفتہ کیلئے بے ترتیب شادی کیلئے مجبور کرتے ہیں جو ایک غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا شادی کے معاملہ کو آسان بنائے جانے کی آڑ میں دھوکہ مت کھائیے۔ شادی زندگی، مستقبل، خاندان اور بچوں کی منصوبہ بندی کا ایک معاہدہ ہوتا ہے ۔ اس کو منصوبہ بندی اور ضوابط کے بغیر کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس طرح کی شادیوں کے منفی سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا ۔صرف تفریح کی غرض سے ایک ہفتہ کیلئے کی جانے والی شادی کے خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ان شادیوں کا لالچ دیکر دھوکہ دہی اور بھتہ خوری کی جاتی ہے۔ اس طرح کی شادی میں ملوث افراد کو متعلقہ اداروں کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ شادی کو سرکاری طریقے سے دستاویز کرنا انتہائی ضرروی ہے ورنہ سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسی حوالے سے بیرون ملک سعودی خاندانوں کی دیک بھال کرنے والے خیراتی ادارے اواصر ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر توفیق السویلم نے بھی خبردار کیا کہ بہت سے ممالک میں جانے والے سعودیوں کو خبردار رہنا ہوگا، ان ملکوں میں سعودی سعودی سیاحوں کو ائیر پورٹ پر ہی شادی کے طریقہ کار کو اسان بنانے کی ترغیب دی جاتی ہے اور 50 سے لیکر 100 ڈالر تک کی معمولی فیس پر شادی کرانے کی پیش کش کردی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…