اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی سٹورز بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونے کا پاڈر 75 روپے جبکہ بچوں کے ڈائپر 348 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے ، ڈائپر کا سمال سائز کا پیک 1352 سے بڑھا کر 1700 روپے کا کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت 10 روپے تک اضافے کے بعد 133 روپے سے بڑھا کر 143 روپے ہو گئی۔200 ملی لیٹر (ایم ایل)باڈی واش 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا جبکہ 275 گرام ڈش واش کی قیمت میں 50 روپے تک اضافے کے بعد 90 روپے سے بڑھ کر 140 روپے کا ہوگیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں بھی 11 روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ 800 ایم ایل کیڑے مار اسپرے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد 800 ایم ایل کیڑے مار لکوئڈ 490 روپے سے بڑھ کر 790 روپے کا ہو گیا۔نوٹیفیکیشن میں 300 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 60 روپے، سبز قہوہ کے 45 گرام پیک کی قیمت میں 20 روپے، 250 گرام میکرونی کی قیمت میں 11 روپے، 66 گرام نوڈلز کی قیمت میں 5 روپے جبکہ اچار، مختلف برانڈز کے بسکٹ، جیلی اور صرف کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…