اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان نے ملاقاتیں شروع کر دیں

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت شروع کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر،

پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور سمیت وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے۔ خیبر پختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور تحصیل ناظمین و ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہیں، اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی، امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کے چل رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت نے صرف ایک اور این آر او کے لیے اپنے مقاصد حاصل کیے، جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے لکھا کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی اور ہمارے دور میں زراعت، تعلیم، معیشت کی ترقی ہوئی اور روزگار کے مواقع بڑھ گئے تھے،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو غیر معمولی افراط زر کا سامنا ہے اور پاکستان میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ایک مستحکم معیشت وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی،انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…