ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

تین بڑے حکومتی اتحادیوں کا ٹیلیفونک رابطہ، عمران خان کے عام انتخابات کےمطالبے پر فیصلہ سنا دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( ان لائن) تین بڑے حکومتی اتحادیوں نے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اتحادی حکومت معاشی استحکام اور سیلاب زدگان کی بحالی کے بعد اگلے سال عام انتخابات کی طرف جائے گی عمران خان کے لانگ مارچ سے الیکشن کی تاریخ نہیں دی جائے گی

انصاف کا ترازو سب کیلیے یکساں ہونا چاہیے ،عمران خان جس کا لاڈلہ ہے وہ خفیہ ہاتھ بے نقاب کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق3 حکومتی بڑوں کا ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ہے ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا،تینوں سیاسی رہنماوں نے موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گفتگو میںعمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی ۔عمران اینڈ کمپنی کو مختلف کیسز میں شواہد کے باوجود ریلیف دیے جانے پر حکومتی اتحادیوں نے اظہار تشویش کیا اور تینوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، اس میں پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے ،رہنمائوں نے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کو کوئی قبول نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومتی اتحاد مشاورت سے فیصلے کرے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران کا لاڈلا پن برداشت کرنے والے خفیہ ہاتھوںکو سامنے لانا چاہیے،آصف زرداری سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم رابطے اور ملاقاتیں کریں گے، بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دیا جانا بہت ضروری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…