ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرنے کا معاملہ غلط رخ اختیار کرگیا، بھارتی اداکارہ اْروشی روٹیلا نے بھی اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ماڈل، ڈانسر و اداکارہ اْروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرنے کے معاملے کو میڈیا کوریج دیے جانے پر کہا ہے کہ معاملے نے غلط رخ اختیار کیا۔بھارتی اداکارہ کے انسٹاگرام پر چند دن قبل ایشیا کپ کے

پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اسٹوری میں شیئر کی گئی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔اْروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراو?نڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکتستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔مذکورہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اْروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں اس پر بہت ساری خبریں شائع اور نشر ہوئی تھیں، جس پر کچھ دن قبل اْروشی روٹیلا نے کہا تھا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر خود ویڈیو شیئر نہیں کی تھی بلکہ ان کی ٹیم نے ویڈیو شیئر کی تھی اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے اکاو?نٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کون افراد تھے؟اب ایک بار پھر انہوں نے دبئی میں اسی معاملے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز ان کے مداحوں نے بھیجی تھیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یا ان کی ٹیم کو معلوم نہیں ہوتا کہ ویڈیوز بنا کر بھیجنے والے افراد کون ہیں، تاہم وہ ان کے مداح ہوتے ہیں اور وہ اتنی محنت کرکے انہیں ویڈٰیوز بھیجتے ہیں تو وہ ان کی قدر کرتے ہوئے وہ ویڈیوز اپنی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیاکہ وہ نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرنے اور اس کے وائرل ہونے پر کیا کہیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ مذکورہ ویڈیو کا معاملہ آئوٹ آف زون ہوگیا یعنی وہ دوسرا رخ اختیار کر گیا یا اس کا مطلب غلط لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…