اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کورونا کا خاتمہ اولین ترجیح مگر جلد ممکن نہیں ، عالمی ادارہ صحت نے واضح کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے لیے اس وقت دنیا بھر میں جو محنت ہو رہی ہے، اس سے قبل ایسی محنت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی مگر دنیا کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ

صحت کے سربراہ نے کورونا کی تازہ صورتحال سے متعلق ہونے والی اہم کانفرنس میں بتایا کہ کورونا کا خاتمہ عالمی ادارے سمیت سب کی اولین ترجیح ہے مگر اس کا فوری خاتمہ ممکن نہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسیس نے کورونا کی خاتمے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس وقت کورونا کا خاتمہ اولین ترجیح ہے مگر اس کا فوری خاتمہ نظر نہیں آتا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کورونا کے خاتمے کے لیے اس سے قبل اس سے بہتر پوزیشن میں کبھی بھی نہیں رہی لیکن اس ضمن میں مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسیس نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ وہ کورونا کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے اور اس کا خاتمہ ادارے کی بھی اولین ترجیح ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو مارچ 2020 میں عالمی وبا قرار دیا تھا اور گزشتہ دو سال میں ادارہ متعدد بار کہہ چکا ہے کہ اس کے فوری ختم ہونے کے امکانات ہیں۔کورونا کا آغاز 2019 کے اختتام پر چین سے ہوا تھا، جس سے اب تک 60 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اس سے اب تک 65 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…