ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سیلاب زدگان کی بستیوں میں فوج نے ٹینٹ سکول قائم کر دئیے

datetime 15  ستمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی ٗدادو(این این آئی)پاک فوج کی جانب سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی بستیوں کے بچوں کے لیے عارضی اسکول بھی قائم کر دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پاک فوج کے جوان متاثرینِ سیلاب کی خیمہ بستیوں میں بچوں کو کتابیں تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ

پاک فوج کی جانب سے خیمہ بستیاں بنا کر بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ،دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹنڈوالہیار، عمر کوٹ، سانگھڑ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور میرپور خاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی تقسیم بھی جاری رہی۔راشن، کپڑوں اور بستروں کے علاوہ آرمی کے جوانوں کی جانب سے سیلاب زدگان کو میڈیکل کی مفت سہولتیں بھی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب دادو میں سیلاب متاثرین کے کیمپ میں بچوں کے لیے سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث بچوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں ۔گرمی کی شدت سے بچوں میں پیٹ کے امراض بڑھنے لگے اور بخار کے بھی کیسز سامنے آنے لگے، ننھے بچوں کے لیے دودھ کی بھی قلت پیداہوگئی۔سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ کیمپ میں کسی قسم کی طبی سہولتیں نہیں ہیں۔واضح رہے کہ دادو کی تین تحصیلوں میں سیلاب سے لوگ دربدر ہوگئے ہیں، کئی افراد سڑکوں اور بندوں پر کھلے آسمان تلے اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…