جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

افغانستان سے پاک فوج کی چوکیوں پر فائرنگ، تین جوان شہید

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے پاکستانی جوانوں پر فائرنگ کی، تین اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں

دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک کے 32 سالہ نائیک محمد رحمان، جمرود، خیبر کے 34 سالہ نائیک معاویز خان اور مالاکنڈ کے 27 سالہ سپاہی عرفان اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے اور وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…