اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہوٹل میں ہی رہتے ،میدان میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟، تون شکست پر قومی کرکٹرز پر برس پڑیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (این این آئی)سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک خاتون دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے باہر آکر پاکستانی کرکٹرز پر برس پڑیں۔تفصیلات کیمطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں گزشتہ روز سری لنکا پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک خاتون دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے باہر آکر پاکستانی کرکٹرز پر برس پڑیں۔خاتون نے غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کچھ کیا ہے؟ بیٹنگ ہماری ناکام، فیلڈنگ ہماری زیرو، ہم تو میچ میں ٹینشن کی وجہ سے ایک، ایک منٹ بعد پانی ہی پیتے رہے۔انہوں نے قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوکر کہا کہ کچھ کھیلو تو سہی، کچھ کر کے ہارتے تو،غم کی بات نہیں تھی، اس سے اچھا تو آپ ہوٹل میں ہی رہتے ، میدان میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟خاتون نے کہا کہ ہمیں کیا فائدہ ہوا؟، اتنے پیسے خرچ کیے، گرمی میں آئے، ٹینشن الگ ملی۔دوسری جانب ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد نواز کو صرف ایک اوور دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادئیے۔تفصیلات کیمطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔58 رنز پر 5 کھلاڑی آٹ کرنے کے بعد بھی سری لنکن ٹیم کے170 رنز بنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے۔بابر نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے محمد نواز کو صرف ایک اوور دیا جس میں انہوں نے 3 رنز دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…