بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی دولت 219 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ ٹاپ ٹین میں 8 امریکی، ایک فرانسیسی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔میڈیاریورٹس کے مطابق دنیا کے ارب پتی افراد میں امریکی شہری ایلون مسک سرفہرست ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔رواں برس ایلون مسک کی دولت میں 68ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔فہرست میں دوسرے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں، ان کی دولت 171 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔فرانس کے شہری برنارڈ ارنالٹ انیڈ فیملی کے پاس 158 ارب ڈالر ہیں۔چوتھے نمبر پر مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس ہیں ، ان کی دولت 129 ارب ڈالر ہے۔وارنر بفٹ 118 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔چھٹے نمبر پر امریکی ارب پتی لیری پیج ہیں ،ان کی دولت 111 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔امریکی ارب پتی سرگی برین کا 107ارب ڈالر کے ساتھ ساتواں نمبر ہے۔لیری الیسن کی دولت 106 ارب ڈالر ہے اوہ وہ فہرست میں آٹھویں ارب پتی ہیں۔نویں نمبر پر سٹیو بالمر 91ارب 40کروڑ ڈالر کے مالک ہیں۔بھارت کے مکیش امبانی کی دولت 90ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔اور دسویں نمبر پر ہیں۔فوربز کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں کمی آئی ہے۔وہ فہرست میں 15ویں نمبر پر چلے گئے۔ پچھلے سال وہ 97 ارب ڈالر کے مالک تھے جبکہ رواں برس ان کی دولت 67 ارب30 کروڑ ڈالر رہ گئی۔فوربز کے فہرست کے مطابق سب سے زیادہ 107 ارب پتی افراد نیویارک میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ برس یہ اعزاز چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پاس تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…