بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

استاد جی، اتنے صاف گو نہ ہوں شعیب ملک کی ٹوئٹ پر کامران اکمل کا رد عمل

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، دبئی (این این آئی) قومی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے ایشیا کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر کیے گئے ٹوئٹ پر کامران اکمل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ استاد جی، اتنے صاف گو نہ ہوں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک کے

ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ استاد جی، اتنے صاف گو نہ ہوں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ٹیم کا نام لیے بغیر تنقید کی۔شعیب ملک نے کہا کہ ہم کب دوستی، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار کی مدد کرتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شروع میں حاوی ہوئے تاہم راجاپکسے کی بیٹنگ نے فرق ڈالا۔پاکستانی کپتان ن کہا کہ ہماری شروعات اچھی تھی، فنش اچھا نہیں کرسکے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ مڈل آرڈرز میں بیٹرز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے جبکہ ہماری فیلڈنگ بھی اچھی نہیں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…