بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے 78 فیصد گھرانوں کو قدرتی گیس تک رسائی حاصل نہیں، تلاش اور پیداوار میں بھی کمی

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں 78 فیصد گھرانوں کو قدرتی گیس تک رسائی حاصل نہیں ،ملک میں تلاش اور پیداوار میں بھی کمی آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے پیش گوئی کی کہ پاکستان کے اندرون ملک تیل کے ذخائر 2025 تک ختم ہو جائیں گے، گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ 15 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، سیاسی طور پر گیس مختص کرنا

اور اجارہ دارانہ کاروباری کارروائیاں رکاوٹیں ہیں۔یہ مشاہدات پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای)نے پاکستان میں گیس کے بحران’ پر اپنی تازہ ترین تحقیقی بریف میں بیان کیے ہیں۔ کہا گیا کہ گیس دنیا بھر میں استعمال ہونے والی توانائی کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے تاہم عالمی گیس کی کھپت میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔یہ 44:56کے تناسب سے درآمدی اور مقامی وسائل کے ذریعے اپنی توانائی کی طلب کو پورا کرتا ہے، قدرتی گیس اور درآمد شدہ ایل این جی ملک کے موجودہ توانائی کے مرکب بشمول بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والی گیس کے وسائل میں 40 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔حالیہ برسوں میں پاکستان میں گیس کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم گیس کی تلاش اور پیداوار میں کمی آئی ہے اور ایل این جی آپریشنل اور ریگولیٹری فریم ورک بھی کمزور ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں قلت اور سپلائی کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔پی آئی ڈی ای کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 15 گیس ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں نے ملک بھر میں پھیلی 55 فیلڈز میں کام کیا۔گیس کی تقسیم اور ترسیل بنیادی طور پر دو سرکاری کمپنیوں کی ملکیت ہیں اور وہ یہ چلاتی ہیں جس میں ایک سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل)اوردوسری سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل)ہے،پاکستان میں گیس کی تلاش/پیداواری صنعت اور گیس کی تقسیم/ٹرانسمیشن کی صنعت میں مسابقت کا فقدان ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے پیش گوئی کی کہ پاکستان کے اندرون ملک تیل کے ذخائر 2025 تک ختم ہو جائیں گے، تاہم گے اگر 2030تک گیس کی موجودہ سطح پر طلب کو محدود کر دیا جائے تو موجودہ ذخائر زیادہ سے زیادہ 15 سال تک رہیں گے۔پی آئی ڈی ای کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں 78 فیصد گھرانوں کو قدرتی گیس تک رسائی نہیں ہے

حالانکہ گھریلو شعبے میں قدرتی گیس کی کھپت میں گزشتہ برسوں کے دوران تقریبا 11 فیصد اضافہ ہوا ہے،ان گھرانوں کو گیس کی فراہمی کے لیے اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہے کیوں کہ گھروں کو گیس کی سپلائی کی لاگت انڈسٹری یا پاور سیکٹر کو سپلائی کی لاگت سے کہیں زیادہ ہے،

اس کے علاوہ گیس مختص کرنے کی پالیسی زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن کے مقصد کی بجائے سیاسی ترجیحات پر مبنی رہی ہے، گیس کی کم قیمتوں اور غیر مثر گیس مختص کرنے نے زیادہ مطالبات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔30.6 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ساتھ، پاکستان کا گیس کی عالمی پیداوار میں 0.8 فیصد حصہ ہے،پاکستان میں گیس کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

لیکن غیر مثر تقسیم کے باعث ملک کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔بریف میں بتایا گیا کہ ملک کے بڑے علاقے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے غیر دریافت شدہ ہیں۔مثال کے طور پر بلوچستان کا پشین طاس ایک قیمتی بلاک سمجھا جاتا ہے، تاہم امن و امان کے مسئلے کی وجہ سے اس بیسن میں گیس کی تلاش کی کوئی سرگرمی نہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…