بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایران اور افغانستان سے درآمدات کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں کی درآمدات کے بعد ملک میں گزستہ ہفتے کے مقابلے ٹماٹر اور بیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے اب بھی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، ایک کلو گرام ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں

جبکہ 5کلو پیاز 440 روپے میں فروخت ہورہے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے ان کی قیمتیں بالترتیب 230 روپے اور 620 روپے تھیں،اسی طرح تورئی، بھنڈی اور بینگن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مستحکم رہیں۔ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔حکومت نے عوام کو ریلیف اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی تھی۔اسلام آباد بازار کی ریٹ لسٹ کے مطابق 5 کلوگرام آلو 340 روپے، 5 کلوگرام پیاز 440 روپے، ایک کلوگرام ادرک کی قیمت 380 روپے، ایک کلوگرام (مقامی)لہسن 220 روپے جبکہ (چینی) لہسن 324 روپے، ایک کلوگرام تورئی 92 روپے، ایک کلو گرام دیسی ٹینڈے 120 روپے، ایک کلو بھنڈی 84 روپے، ایک کلو کدو 68 روپے، ایک کلو بینگن 92 روپے، ایک کلو خربوزے 126 روپے، ہری مرچ 252 روپے، ایک کلو مٹر 240 روپے، ایک کلو لیموں 236 روپے اور شلجم 92 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی عہدیدار کا اتواز بازار میں کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے شہری سبزیوں کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھے تاہم رواں ہفتے قیمتوں میں کمی کی بدولت مطمئن نظر آرہے ہیں۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش اکبر حسین ایچ 13 میں کاروبار کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوںنے کہاکہ اگر افغانستان اور ایران سے سبزیاں کی مسلسل ترسیل جاری رہی تو ملک میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…