بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ،فائنل میں سست بیٹنگ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین رضوان پر برس پڑے

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سست بیٹنگ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر

چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔فائنل میں محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز بنائے جو ٹیم کو کامیابی بھی نہ دلواسکے۔سوشل میڈیا صارفین نے سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خود غرض کھلاڑی قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ رضوان صرف اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے کھیلتے ہیں، جیسے ہی ان کے 50 رنز مکمل ہوجاتے ہیں پھر وہ تیز کھیلنے کی کوشش میں آٹ ہوجاتے ہیں،170 رنز کے تعاقب میں آپ 49 گیندوں پر 55 رنز نہیں بناسکتے۔ایک اور صارف نے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار ، خراب کپتانی، بیٹنگ آرڈر اور رضوان کی سست بیٹنگ کو قرار دیا۔واضح رہے کہ محمد رضوان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس کے علاوہ افتخار احمد نے بھی 31 گیندوں پر صرف 32 رنز بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…