بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش قرار،پھر بلاوا آگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کی جانب سے جمع کرائے جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب توہین عدالت پر جاری نوٹس پر سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب پر فیصلہ سنایا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیا اور 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چوہدری کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار اور پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔قبل ازیں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریری جواب جمع کرایا گیا تھا۔عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت رکن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی تھی۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے وکلا فیصل چوہدری اور بیرسٹر گوہر نے تحریری جوابات الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تھا، جس میں عمران خان نے اپنے جواب میں توہین کے کیس پر الیکشن کمیشن کیدائرہ اختیار اور نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کے خلاف ہے، عمران خان نے اپنے بیانات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا

جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوانے کا اختیار نہیں۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں اس لیے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز غیر آئینی ہیں

اور اس معاملے پر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں رکن سندھ کے خلاف ریفرنس کے بارے میں بات کی، ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر التوا ہے، مناسب ہوگا کہ وہ خود کو بینچ سے

علیحدہ کر لیں۔الیکشن کمیشن نے فیصل چوہدری کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں جوابات کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کریں گے اور بعد ازاں حکم جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیش نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر

الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کردیا تھا۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے

عمران خان کو 30 اگست کو اپنے جواب کے ساتھ کمیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ترجمان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں نے مختف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے

دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر من گھڑت الزمات عائد کیے، جس سے ادارے کی ساکھ اور الیکشن کمشنر کی عزت نفس مجروح ہوئی۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پیمرا کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے 11 مئی، 16 مئی، 29 جون، 19، 20 جولائی اور 7 اگست کو اپنی تقاریر،

پریس کانفرنسز اور بیانات میں الیکشن کمیشن کے خلاف مضحکہ خیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، توہین آمیز بیانات دیے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جو براہ راست مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو مخاطب کرکے نوٹس میں مزید کہا تھا کہ آپ نے 12 جولائی کو بھکر میں ہونے والے جلسے میں خطاب کیا جس میں آپ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں اور ان پر من گھڑت الزامات عائد کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…