بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی، فخر زمان اور خوشدل شاہ خطرے کی زد میں

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ایشیاکپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد سلیکٹرز انگلینڈ سیریز، دورہ نیوزی لینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے دوبارہ انتخاب کے لیے مشاورت پر مجبور ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان، خوش دل شاہ کے ساتھ آصف علی بھی ڈینجرزون میں ہیں۔

البتہ ان فارم شان مسعود کی ٹیم میں واپسی کا روشن امکان ہے۔سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیاتھا اور مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کا اعلان منگل کو کیاجانا تھا تاہم سری لنکا کے خلاف دو میچوں میں شکست نے سب پلان پر پانی پھیردیا۔ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر فائنل میچ دیکھا اور فخر زمان، خوش دل شاہ، آصف علی سمیت بعض دوسرے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔چیف سلیکٹر محمد وسیم سلیکٹرز کے ساتھ ابتدائی بات چیت کے بعد لاہور واپس آگئے ہیں۔ اب انہیں کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی واپسی کا انتظار ہے تاکہ ان کے ساتھ ٹیم میں تبدیلیوں پر مشاورت کرسکیں۔ میڈیکل پینل سے لندن میں ری ہیب میں مصروف شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر بھی رپورٹ لی جائے گی۔انہیں نیوزی لینڈ اور ورلڈکپ اسکواڈ میں فٹنس سے مشروط کرکے ٹیم کا حصہ بنایاجائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم پندرہ ستمبر کو 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کراچی پہنچ رہی ہے جبکہ پی سی بی کو انگلینڈ کی آمد سے پہلے اور پندرہ ستمبر تک آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کرنا ہے۔ سلیکشن کمیٹی ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں نمائندگی کا موقع دینا چاہتی ہے جو آسٹریلوی کنڈیشنز میں بہتر پرفارمنس دے سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…