اسلام آباد( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت خطرناک ہوں ،نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کرو، مجھ پر دہشتگردی کا یہ کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔ خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی جس پر عمران خان نے کہا کہ پتا نہیں اور بھی کیا کیا خبریں ہیں،نواز شریف اور الطاف حسین کے بعد عمران خان مائنس سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین ایک دہشت گرد سے میرا موازنہ نہ کرو۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ خان صاحب آج کتنے خطر ناک ہوں گے؟ جس پر انہوں نے صرف ’بہت، بہت‘ کہا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیل کے اندر تشدد کیا جاتا ہے ، جیل سپریٹنڈنٹ تشدد کی تصدیق کرتا ہے ، اس آدمی کو ریمانڈ پرتشدد کرنے والوں کے دوبارہ پاس بھیج دیا جاتا ہے، اگرکوئی یہ کہتا ہے کہ ریمانڈ پر بھیجنے والوں کیخلاف پرقانونی کارروائی کرنے کا کہتا ہے، اگر یہ دہشتگردی ہے تو کسی کو بھی آپ دہشتگرد بنا سکتے ہیں۔دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے، یہ پاکستان کی توہین اور دہشتگردی کے قانون کی توہین ہے ، میرے پر دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔